Over 900 Earthquakes in Two Weeks Shake Japan

جاپان کے دور افتادہ جزائر میں دو ہفتوں میں 900 زلزلے: سمندر سے آنے والی پراسرار آواز نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں

جاپان کے جنوبی علاقے میں واقع ٹوکارا جزائر ان دنوں مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں۔ صرف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 900 سے زائد جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جنہوں نے مقامی آبادی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ زلزلوں کے تسلسل نے لوگوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ دن رات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

Japan Island has experienced 900 earthquakes in two weeks — Report -  Tribune Online

زمین ہل رہی ہے، سمندر بول رہا ہے

بدھ کے روز بھی علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 5.5 شدت کا زلزلہ آیا، جو ایک بار پھر لوگوں کے دل دہلا گیا۔ حکام کے مطابق، 21 جون سے لے کر اب تک بار بار زلزلے آ رہے ہیں، مگر خوش قسمتی سے ابھی تک کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس کے باوجود حکام نے رہائشیوں کو ہنگامی صورتِ حال میں انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

“ایسا لگتا ہے جیسے زمین مسلسل ہل رہی ہو”

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زلزلے نہ ہونے پر بھی انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زمین تھر تھرا رہی ہو۔ آکوسہ کیجیما میں رہنے والی ایک خاتون، چیزوکو آریکاوا، جو اپنے شوہر کے ساتھ ایک مویشی فارم چلاتی ہیں، کہتی ہیں:

“ہر زلزلے سے پہلے سمندر سے ایک عجیب آواز آتی ہے۔ اب تو ہم سب تھک چکے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سب رک جائے۔”

مقامی رہائشی تنظیم کے سربراہ، اسامو ساکاموتو نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“ہم اس قدر زلزلے جھیل چکے ہیں کہ اب جب زمین نہ بھی ہلے، تو بھی ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ لرز رہا ہو۔”

Over 900 earthquakes rattle Japan's Tokara islands in 2 weeks

سیاحتی سرگرمیاں متاثر، مقامی افراد پریشان

ٹوکارا کے 12 میں سے صرف 7 جزائر پر تقریباً 700 لوگ آباد ہیں۔ ان جزائر پر بنیادی طبی سہولتیں بھی محدود ہیں، اور قریب ترین اسپتال تک رسائی کے لیے چھ گھنٹے کشتی کا سفر درکار ہوتا ہے۔ کچھ ہوٹلوں اور مہمان خانوں نے سیاحوں کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ ان عمارتوں کو ہنگامی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

گاؤں کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ مقامی افراد کو مزید سوالات سے پریشان نہ کریں، کیونکہ لوگ پہلے ہی خوف اور تھکن کا شکار ہیں۔

 زلزلے اور پیش گوئیاں: حقیقت یا افواہ؟

یہ تمام زلزلے اس وقت رونما ہو رہے ہیں جب افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جاپان میں جلد ہی ایک بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ ان قیاس آرائیوں کی جڑ ایک کومک آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی سنہ 1999 کی شائع شدہ کتاب کو قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 5 جولائی 2025 کو ایک بڑے زلزلے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں کچھ سیاح خوفزدہ ہو کر اپنے دورے منسوخ کر چکے ہیں۔

Tokara Village, 900 Earthquakes In Japan Village: Villagers In Japan Left  Sleepless, Tired After 900 Earthquakes In 2 Weeks

 یاد رہے، 2011 کا زلزلہ اور سونامی

جاپان کے لیے یہ صورتحال اجنبی نہیں۔ 2011 میں ایک زبردست زلزلے کے بعد آنے والے سونامی میں 18,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ حکام اب ’دی بگ ون‘ کے خدشے کے پیشِ نظر انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 حکومت کے نئے اقدامات

حکومت نے حالیہ دنوں میں نئے حفاظتی بنکرز اور عمارتوں کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کے وقت جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ایک بڑا زلزلہ آیا تو اس کے نتیجے میں تین لاکھ تک جانوں کے ضیاع کا اندیشہ موجود ہے۔

Japan’s southern Tokara Islands have been experiencing an intense wave of seismic activity. In just two weeks, the region has recorded more than 900 earthquakes, leaving locals in a constant state of fear and mental stress. The continuous tremors have robbed them of sleep and disturbed daily life.

The Ground Shakes, and the Sea Whispers

On Wednesday, another earthquake with a magnitude of 5.5 on the Richter scale was recorded. Authorities confirm that since June 21, frequent earthquakes have been hitting the area. So far, there are no reports of casualties or significant damage, but residents have been advised to prepare for emergency evacuation if needed.

Japan's Tokara islands hit by 900 earthquakes in two weeks | Japan | The  Guardian

“It Feels Like the Ground is Always Moving”

Local residents report a disturbing sensation of movement — even when there’s no quake. Chizuko Arikawa, a resident of Akuseki Island, who runs a livestock farm with her husband, shared:

“We often hear strange sounds coming from the sea before an earthquake. We’re exhausted. We just want this to stop.”

Osamu Sakamoto, the head of the local residents’ association, added:

“We’ve felt so many tremors that now even when the earth isn’t shaking, it feels like it is.”

Tourism Impacted, Locals on Edge

Out of the 12 Tokara Islands, only seven are inhabited, with a total population of around 700 people. These remote areas have limited medical facilities, and the nearest hospital is a six-hour boat ride away. Some local inns and guesthouses have temporarily stopped accepting tourists, as the buildings may need to be used as emergency shelters.

The village administration has requested the media to avoid overwhelming the residents with interviews, as they are already under emotional strain.

Rumors Stir Panic: Is the “Big One” Coming?

These tremors come amid widespread speculation that a major earthquake might strike Japan soon. This fear traces back to a 1999 comic book by Japanese artist Ryo Tatsuki, in which the author predicted a massive earthquake would occur on July 5, 2025. A new edition of the book reemphasized this claim, sparking fear among some tourists who have since canceled their trips.

Share

Latest Updates

Frequently Asked Questions